2 غربت کے مارے سڑک کنارے سو گئے ، ٹرک نے زندگیوں کا ہی خاتمہ کردیا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ مقصود اور 20 سالہ وسیم کے ناموں سے ہوئی


2 غربت کے مارے سڑک کنارے سو گئے ، ٹرک نے زندگیوں کا ہی خاتمہ کردیا
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ مقصود اور 20 سالہ وسیم کے ناموں سے ہوئی


فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء) فیصل آباد لاہور روڈ پر گٹ والا ٹول پلازہ کے قریب سڑک کنارے سوئے ہوئے 2 نوجوانوں کے اوپر ٹرک چڑھ گیا ، جس کے باعث دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں لاہور روڈ پر گٹ والا ٹول پلازہ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں سڑک کنارے سوئے ہوئے 2 نوجوانوں کے اوپر ٹرک چڑھ گیا ، جس کے باعث دونوں نوجوان موقع پر ہی زندگی ک بازی ہار گئے ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ مقصود اور 20 سالہ وسیم کے ناموں سے ہوئی ہے ، ریسکیو حکام کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں تاہم دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں ، تاہم ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

واضح رہے کہ تیز رفتاری اور ڈرائیور حضرات کی طرف سے کی جانے والی اوورٹیکنگ حادثات کی بڑی وجہ ہیں ، جس سے سڑک پر ہونے والے حادثات کی وجہ سے شرح اموات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ان حادثات کی وجہ سے انسانی جان ومال کاشدیدنقصان ہوتا ہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ ایک بڑی وجہ ہے۔
ان حادثات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے ، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے افسران کی زیر نگرانی میں تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کے سلسلہ میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت انچارج ٹریفک ایجوکیشن کی نگرانی میں عوام کو تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے متعلق آگاہی دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments