وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں

وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اجلاس میں کورونا صورتحال، معیشت اور ویکسین کے چیلنجز پر بات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 45 منٹ پر خطاب کریں گے




وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اقوام متحدہ نے خطاب کی ترتیب کے حوالے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس سے وزیراعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ نے خطاب کی ترتیب کے حوالے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا 25 ستمبر کو اسمبلی میں دوپہر کے سیشن میں تیسرا خطاب ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 45 منٹ پر خطاب کریں گے۔ یاد رہے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کی اختتامی اور 75 ویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ 75 ویں جنرل اسمبلی کے چیرمین وولکان بوزکر نے اپنا حلف اٹھایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسداد کورونا وائرس وباء کے عالمی تعاون کا فروغ ، کثیرالطرفہ پسندی اور انسانی حقوق کا تحفظ 2030 کے پائیدار ایجنڈے اور قابل تجدید ترقیاتی اہداف کی تکمیل اور صنفی مساوات کا قیام اپنی مدت تعیناتی میں میری اہم ترجیحات ہوں گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ اقوام متحدہ کو صحت عامہ کے نظام کی حمایت کو مزید مضبوط بنانا چاہیئے۔ کووڈ- 19کے علاج کے نئے طریقوں اور ویکسین کی تیاری اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا چاہیئے۔ جنرل اسمبلی امن و سلامتی ، تحفیف اسلحے ، انسانی حقوق ، صنفی مساوات اور پائیدار ترقی سمیت عالمی چیلنجوں سے نمٹنا جاری رکھے گی۔ واضح رہے اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے پاکستان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کی تعریف کررہے ہیں۔ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔ حال ہی میں امریکی اخبار ڈپلومیٹ نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ حکومت پاکستان کی حکمت عملی سے عیدیں اور محرم الحرام کے بعد کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ پاکستان اب معمولات زندگی کی طرف واپس آ رہا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بھی بحران بڑا اچھا کام کیا۔

Post a Comment

0 Comments